نیٹو کنٹینرز افغانستان کے لیے روانہ

Posted by on Jul 12, 2012 | Comments Off on نیٹو کنٹینرز افغانستان کے لیے روانہ

افغانستان میں موجود نیٹو افواج کے لیے سامان کی ترسیل کے لیے چار کنٹینرز انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے دوران خیبر ایجنسی میں طورخم کے راستے افغانستان روانہ ہوگئے ہیں۔

پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ چاروں کنٹینرز میں خوراک کا سامان تھا اور یہ کنٹینرز سات ماہ سے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے کسی خفیہ مقام پر رکے ہوئے تھے۔

آج تحصیل جمرود میں قائم نیٹو کنٹینرز کے ٹرمینل میں ان گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال یا سکیننگ کی گئی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کی حفاظت میں کنٹینرز طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد پر پہنچے۔ سرحد پر کسٹم حکام کی کاغذی کارروائی کے بعد کنٹینرز افغانستان روانہ ہوگئے جہاں افغان اور اتحادی افواج کے اہلکار موجود تھے۔

انھوں نے کہا کہ جمرود سے طورخم بارڈر تک تقریباً پینتیس کلومیٹر کا فاصلہ ہے اور اس سارے راستے پر کنٹینرز کے ہمراہ سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ راستے پر قائم سکیورٹی پوسٹوں پر اہلکار چوکس تھے ۔

خیبر ایجنسی میں طور خم اور بلوچستان میں چمن کے راستے اب تک آٹھ کنٹینرز افغانستان جا چکے ہیں اور یہ تمام کنٹینرز سات ماہ سے زیادہ وقت تک خفیہ مقام پر سامان سمیت رک رہے ۔

طورخم بارڈر پر موجود مقامی صحافی ولی خان شنواری نے بتایا کہ ایسی اطلاع تھی کہ یہ کنٹینرز جمعرات کی صبح کسی وقت سرحد عبور کریں گے لیکن سکیننگ اور کسٹم حکام کی کارروائی کے بعد شام کے وقت ان کنٹینرز کو افغانستان روانہ کیاگیا ۔

اس پابندی کے بعد بڑی تعداد میں کنٹینرز واپس کراچی چلےگئے تھے۔

مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پرگزشتہ سال نومبر میں نیٹو افواج کے حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کے لیے پاکستان سے سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی تھی۔

کراچی سے نئے سامان سے لوڈ کنٹینرز اور ٹینکرز ابھی تک پاک افغان سرحد پر نہیں پہنچے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here