نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

Posted by on Jul 07, 2012 | Comments Off on نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

پاکستان کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعہ کو جماعت اسلامی نے جامعہ مسجد بنوری ٹاؤن سے مزار قائد تک احتجاجی جلوس نکالا۔

مظاہرے میں شامل افراد نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور امریکہ کے خلاف احتجاجی نعرے لگائے۔

رواں ہفتے منگل کو امریکہ کی جانب سےگزشتہ برس سلالہ حملے میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر معذرت کے بعد پاکستانی کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے نیٹو کو زمینی راستے سے رسد کی فراہمی کی بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔

دفاع کونسل پاکستان نے سپلائی بحال کرنے کے خلاف ایک احتجاجی کیمپ لگایا اور اعلان کیا کہ سنیچر کو ایک پریس کانفرس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ’بحالی کا فیصلہ انسانیت اور مسلمانوں کے خلاف ہے، ہم احتجاج کر رہے ہیں کہ حکومت فوری طور پر نیٹو سپلائی کو روک دے۔‘

کراچی میں ہی کالعدم جماعت الدعوۃ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ محمد حسین محنتی نے کہا’ہمارے خیال میں نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان اور خود افغانستان کے مفادات کے خلاف ہے۔‘

احتجاجی مظاہروں کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی منظور نہیں ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے بحالی کا فیصلہ واپس لے۔

کالعدم جماعت الدعوۃ کے مقامی رہنماؤں نے نیٹو سپلائی کے راستوں پر احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی مختلف مذہبی جماعتوں نے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی بحال کرنے کے فیصلے کو ملک میں حزب اختلاف کی سیاسی جاعتوں نے مسترد کر دیا تھا جبکہ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سیمع الحق نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف آٹھ جولائی کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جمعیت الحدیث نے لارنس روڑ، سنی فورم نے گلبرگ اور سنی اتحاد کونسل نے لوئر مال پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نیٹو سپلائی کے خلاف جماعت اسلامی اور سیاسی جماعت تحریک انصاف نے احتجاج کیا۔

جماعت اسلامی نے اس موقع پر ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

پشاور پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کے طلبہ ونگ نے نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاج کیا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here