نیٹو سپلائی روکیں گے: جماعتِ اسلام

Posted by on Jul 17, 2012 | Comments Off on نیٹو سپلائی روکیں گے: جماعتِ اسلام

افغانستان میں موجود نیٹو افواج کو پاکستان کے راستے سامان کی ترسیل کی بحالی کے بعد منگل کو خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

 نیٹو افواج کو سامان کی ترسیل کی بحالی اور ڈرون حملوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ پشاور سے شروع ہوا اور خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں باب خیبر کے قریب جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس جلسے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور خیبر ایجنسی کے مقامی لوگوں نے شرکت کی ہے۔

اس جلسے میں شریک افراد نے جماعت کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔

منور حسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان قبائلی علاقوں سمیت ملک بھر میں عوام سے رابطہ کریں اور نیٹو سپلائی کو بند کریں۔ ’اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو کل کو اقتدار میں آنے کے بعد بھی وہ یہ کام نہیں کریں گے اس لیے انھیں بھی اقتدار میں عوام حصہ نہ دیں۔‘

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں جیسے پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کو بھی ان کی اس مہم میں شامل ہونا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہے ، بلکہ پاکستان اور اسلام کا دشمن ہے۔

جلسہ عام سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ وہ نیٹو سپلائی کو یہاں خیبر ایجنسی میں روکیں گے کیونکہ زیادہ سپلائی اسی علاقے ہو رہی ہے۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں یہ ذکر نہیں کیا کہ وہ کراچی سے نیٹو افواج کی ترسیل ہونے ہی نہیں دیں گے۔

مظاہرے کے دوران مقررین نے کہا کہ وہ نیٹو افواج کے لیے ٹینکرز اور کنٹینرز یہاں سے نہیں گزرنے دیں گے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here