نوشہرہ: خودکش بم دھماکہ، 18افراد ہلاک

Posted by on Jun 06, 2011 | Comments Off on نوشہرہ: خودکش بم دھماکہ، 18افراد ہلاک

اتوار کی شب نوشہرہ میں مال روڈ پر واقع ایک بیکری کے اندر خودکش حملیمیں کم از کم 18افراد ہلاک اور35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ کی وجہ سے عمارت کے اندر رکھے گیس سلینڈر پھٹ گئے جس سے بھڑکنے والی آگ نے اِردگِرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت چھانی کے علاقے میں واقع اس بیکری میں فوجی اہلکار اور ان کے اہل خانہ کے افراد موجودتھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسران نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں تقریبا آٹھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے جسم کے اعضا مل گئے ہیں جنہیں تحقیقاتی افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پاکستانی طالبان نے یہ حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سے قبل اتوار کی صبح بھی خیبر پختون خواہ صوبے کے دارالحکومت پشاور کے قریب متنی کے مضافاتی علاقے میں ریموٹ کنٹرول سے کیے گئے بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعداد زخمی ہوگئے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here