نوجوان ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی ہے

Posted by on Jul 05, 2012 | Comments Off on نوجوان ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی ہے

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں اور نوجوان ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بدھ کی رات کو ایوان وزیر اعلیٰ میں سینئر ڈاکٹروں کی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے اعلان کیا کہ ہڑتال کرنے پر نظر بند کیے گئے تمام ڈاکٹروں کو رہا کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں احکامات جاری کردیے ہیں۔

 پنجاب میں نوجوان ڈاکٹر اپنے تنخواہوں میں اضافے اور سروس سٹرکچر کے لیے گزشتہ سولہ دنوں سے ہڑتال پر تھے اور پولیس نے اتوار کو رات گئے تیس سے زائد ڈاکٹروں کو حراست میں انہیں ایک ماہ کے لیے نظر بند کردیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سنیئر ڈاکٹروں کے درمیان ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات ہوئی اور نوجوانوں کی ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بتادلہ خیال کیا۔

دو گھنٹے جاری رہنے والے اس ملاقات کے بعد وزیر قانون رانا ثناء نے اعلان کیا کہ سینئر ڈاکٹروں کی مداخلت کے باعث یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون نے بتایا کہ نظر بند کیے ڈاکٹروں کو فوری رہا کیا جارہا ہے اور ڈاکٹر اپنی ہڑتال ختم کررہے ہیں۔

ادھر نوجوان ڈاکٹروں کی تنظیم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی رہائی کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں جمعرات کے روز سے دوبارہ کام شروع ہوجائے گا۔

اس سے پہلے سوموار کو حکومت پنجاب نے ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی پر چوبیس ڈاکٹروں کو پیر کے روز رہا کردیا تھا۔

نوجوان ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث پنجاب حکومت کی درخواست پر فوج کے ایک سو پچاس ڈاکٹر مختلف سرکاری ہسپتالوں میں کام کررہے تھے اور ڈاکٹروں کی تعداد کو پورا کرنے کے لیے نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کی گئیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here