نواز شریف کو سعودی فنڈنگ

Posted by on May 31, 2011 | Comments Off on نواز شریف کو سعودی فنڈنگ

پاکستان کے انگریزی روزنامے ڈان نے وکی لیکس کیاشتراک سے خفیہ امریکی مراسلے شائع کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے سعودی عرب سے کہا تھا کہ وہ نواز شریف کی مہم کے لیے فنڈز دینا بند کر دیں۔

اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر کے ایک مراسلے کے مطابق صدر پرویز مشرف کے نیشنل سکیورٹی کے مشیر طارق عزیز نے دعوی کیا کہ سعودی عرب نواز شریف کی مہم کے لیے بھاری مقدار میں فنڈنگ کر رہا ہے تاکہ پیپلز پارٹی کو شکست دی جا سکے۔

طارق عزیز کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ ندیم تاج نے سعودی سفیر کو فون کر کے درخواست کی کہ اس سلسلے کو بند کیا جائے، اور کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی سعودی عرب سے نواز شریف کی جلا وطنی سے واپس آنے کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here