مہدی حسن کا مزار تعمیر کرنے کا فیصلہ

Posted by on Jul 05, 2012 | Comments Off on مہدی حسن کا مزار تعمیر کرنے کا فیصلہ

 

شہنشاہ غزل کے نام سے اپنی ایک الگ پہچان اور ایک اعلیٰ مقام رکھنے والے مہدی حسن بے شک اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن فن کی دنیا میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ وہ کسی ایک ملک، کسی ایک سرزمین اور کسی ایک خطے کی پہچان نہیں تھے بلکہ دنیا میں جہاں جہاں بھی موسیقی بستی ہے، مہدی حسن وہاں کے باسی تھے۔ وہ اپنی مدھ بھری آواز کے ذریعے دلوں میں اترنے کا فن جانتے تھے ۔

ان کے انتقال کو تین ہفتے ہونے کو آئے مگر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ ۔۔اور یہ سلسلہ تادیر جاری رہے اس کے لئے کراچی میں مہدی حسن کا مقبرہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وہ اس حوالے سے بھی نہایت خوش نصیب رہے کہ ان کی زندگی میں بھی اوران کی موت پر بھی ۔۔دنیا بھر میں جس قدر انہیں خراج تحسین پیش کیا ، اتنا شاید ہی اب تک کسی اور پاکستانی فنکار کو ملا ہو۔

محمد حسین سیدکا کہنا ہے کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو یاد رکھنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مزار  کی تعمیر کا فیصلہ اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔

ان کی آخری قیام گاہ پر مزار بنانے کا تصور بلدیہ عظمیٰ کراچی کا پیش کردہ ہے ۔ اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے مزار کی ڈیزائنگ کے لئے ملک بھر کی تعمیراتی فرموں سے تجاوز طلب کرلی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا ڈیزائن منتخب کیا جائے گا جس میں مہدی حسن کا فن نمایاں ہوگا۔

انہوں نے عوام اور ملکی اداروںکو ڈیزائننگ کے لئے اپنے اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس بھی ہوچکا ہے جس میں بلدیہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوچکے ہیں۔

پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے ڈیزائن کو قیمتی انعامات ، سر ٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا جائے گا جبکہ ڈیزائنر کا نام مزار  کی عمارت  پر کندہ کیا جائے گا۔ حتمی ڈیزائن کا فیصلہ مہدی حسن کے لواحقین کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مزار کے ڈیزائن کیلئے باقاعدہ اشتہارات بھی دئیے جارہے ہیں اور ایک ایسے ڈئزائن کو ترجیح دی جائے گی جس میں مہدی حسن کی موسیقی کے لئے فنی خدمات اوران کی شخصیت کی موثر انداز میں عکاسی ہوسکے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here