مڈغاسکر تھری، ساٹھ ملین ڈالر کا کاروبار

Posted by on Jun 12, 2012 | Comments Off on مڈغاسکر تھری، ساٹھ ملین ڈالر کا کاروبار

اینیمیٹڈ فلم ’مڈغاسکر تھری‘ نے باکس آفس بزنس میں ریڈلی سکاٹ کی فلم ’پرومیتھیئس‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سٹوڈیو کے اندازے کے مطابق ’مڈغاسکر تھری: یورپس موسٹ وانٹڈ‘ نے گزشتہ ہفتے کے آخری دو روز میں تقریباً چھ کروڑ ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا۔

گزشتہ ماہ کانز فلمی میلے کے موقع پر نمائش کے لیے پیش گئی مڈغاسکر تھری میں اداکار بن سٹلر، کرس راک، ڈیوڈ شوئمر اور اداکارہ جیڈا پنکٹ سمتھ ایک بار پھر اکھٹے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے کی تیسری فلم ’مڈغاسکر تھری‘ نے سب سے پہلی فلم ’مڈغاسکر‘ سے ابتدائی دو روز میں زیادہ پیسے کمائے تاہم سلسلے کی دوسری فلم ’مڈغاسکر: اسکیپ ٹو افریقہ‘ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔

یاد رہے کہ سینما ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور تھری ڈی شوز کی مہنگی ٹکٹوں کی وجہ سے اس فلم کے بزنس حجم میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹوڈیو کے اندازے کے مطابق ’مڈغاسکر تھری: یورپس موسٹ وانٹڈ‘ نے گزشتہ ہفتے کے آخری دو روز میں تقریباً چھ کروڑ ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا۔

نومی ریپیس، مائیکل فیسبنڈر اور چارلیز تھیرون پر مبنی کاسٹ والی سائنس فکشن فلم ’پرومیتھیئس‘ پانچ کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

دوسری جانب ’پرومیتھیئس‘ محققین کی ایک ایسی ٹیم کی کہانی ہے جو کہ انسانی نسل کی ابتداء کے بارے میں شواہد اکھٹے کرتی ہے۔

اس سے پچھلے ہفتے کی کامیاب ترین فلمیں ’سنو وائٹ اینڈ ہنٹسمین‘ اور ’مین ان بلیک‘ بلترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔

پانچوں نمبر پر فلم ’اووینجرز‘ رہی جس نے مجموعی طور پر ستاون کروڑ انیس لاکھ ڈالر کمائے ہیں جو کہ اس سال کے لیے ریکارڈ ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here