مون سون کا تازہ سلسلہ آبی ذخائر اور فصلوں کے لیے سودمند

Posted by on Aug 04, 2012 | Comments Off on مون سون کا تازہ سلسلہ آبی ذخائر اور فصلوں کے لیے سودمند

 

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کی شام سے شروع ہونے والا مون سون کی بارشوں کا تازہ سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران بھی وقفے وفقے سے جاری رہے گا۔

بارشوں کے اس تازہ سلسلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار ڈاکٹر غلام رسول نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں بارشیں ہوئی ہیں’’ پیر کے روز تک ان کا زور کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس سے تربیلا اور دیگر پانی کے ذخائر کی صورتحال بہتر ہوگی۔‘‘

رواں سال مون سون کے آغاز سے ہی بارشیں معمول سے نسبتاً کم ہوئی ہیں جس کے باعث جہاں ایک طرف موسم شدید گرم رہا ہے وہیں آبی ذخائر میں پانی کی کمی اور مختلف فصلیں بھی مثاتر ہورہی تھیں۔

ادھر سرکاری میڈیا نے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق خبر دی ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بارشیں فصلوں اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیے بہت سود مند ثابت ہوں گی۔’’ خاص طور سے چاولوں کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا اس فصل کی پانی کی ضرورت پوری ہوسکے گی۔ بارانی علاقوں کی فصلیں پر سود مند اثرات ہوں گے۔ زیر زمین پانی کی سطح بہت کم ہوتی جارہی تھی اس کے لیے بھی یہ بارشیں بہت اچھی ثابت ہوں گی۔‘‘

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here