مونس الہی پر فردِجرم عائد

Posted by on Jun 13, 2011 | Comments Off on مونس الہی پر فردِجرم عائد

عدالت نے اسی مقدمہ میں مونس الہی کے مینجر کے علاوہ بینک کے دو ملازمین پر بھی فردِ جرم عائد کی ہے ۔
سینچر کے روز بینکنگ کورٹ کے جج کے روبرو مونس الہی نے عدالت کی جانب سے فردِ جرم میں عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا اور کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
مونس الہی پر الزام ہے کہ انہوں نے سستی اراضی کو مہنگے داموں نیشنل انشورنس کمپنی کو فروخت کرنے کے سودے میں مبینہ طور بتیس کروڑ روپے کی رشوت لی تھی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہ یعنی ایف آئی اے بھی مونس الہی کے خلاف این آئی سی ایل سکینڈ ل میں ملوث ہونے کے الزامات کی چھان بین کر رہا ہے
بینکنگ کورٹ کے جج  نے مونس الہی کے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے وکیل کو ملزم کے خلاف آئندہ سماعت پر گواہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔
مقدمہ کی مزید سماعت سولہ جون کو ہوگی اور عدالت استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرے گی ۔
اس سے پہلے مونس الہی کو کڑے حفاظتی انتظامات میں بینکنگ کورٹ میں لایا گیا۔ اس موقع پر مونس الہی کی جماعت مسلم لیگ قاف کے کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے ۔
مسلم لیگ قاف کے رہنما مونس الہی نے عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر خود کو ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا تھا اور جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد وہ ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
اسی مقدمہ کی سماعت کے دوران مونس الہی کے والد اور مسلم لیگ قاف پنجاب کے سربراہ پرویز الہی پیپلز پارٹی کے ساتھ حکمران اتحاد میں شامل ہوگئے اور اس وقت وفاقی کابینہ میں سینئر وزیر ہیں ۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here