ملتان سے پانچ شدت پسند گرفتار

Posted by on Aug 05, 2012 | Comments Off on ملتان سے پانچ شدت پسند گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس نے تحریک طالبان سے تعلق کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان ملزموں کا دائرہ کار زیادہ تر جنوبی پنجاب میں پھیلا ہوا ہے اور اب یہ ملزمان شعیہ اور بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے والے افراد اور جماعت احمدیہ کے رہنماؤں کو قتل اور ان کے بچوں کو اغوا کرنا چاہتے تھے۔

ملتان میں چیف پولیس آفیسر نے عامر ذوالفقار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانچوں گرفتار ملزم تحریک طالبان پنجاب کے نور خان گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور بم بنانے

کے ماہر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کا تعلق تحریک طالبان پنجاب کے اسی گروہ سے جنہوں نے ون فائیوسینٹر لاہور، سری لنکن ٹیم اور سرگودھا میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور پی اے ایف کی بس پر حملے کیے تھے اور اب یہ اسی طرز کی کارروائیاں ملتان میں کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزموں سے بھاری تعداد میں بارودی مواد اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

لاہور سے نامہ نگار علی سلمان کے مطابق ملتان کی پولیس نے اس سے پہلے ایک ملزم عبدالغفار کو بھی گرفتار کیا تھا اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس سے ملنے والی معلومات کی روشنی یہ گرفتاریاں ہو سکی ہیں۔

تمام ملزموں کی عمریں انیس سے تئیس برس کے درمیان ہیں اور انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ یہ پرتشدد کارروائیاں اسلام کی خاطر کرنا چاہتے تھے۔

ملتان پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان لاہور اور سرگودھا میں ہونے والے متعدد خودکش حملوں میں ملوث ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here