ملتان:دھماکے کی جگہ ملبے تلے ایک اور لاش برآمد، تعداد7ہوگئی

Posted by on Aug 05, 2012 | Comments Off on ملتان:دھماکے کی جگہ ملبے تلے ایک اور لاش برآمد، تعداد7ہوگئی

 

ملتان …ملتان کے چوک بازار کے قریب ہفتے کی صبح دھماکے سے گرنے والی عمارتوں کے ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔جس کے بعد مرنے والوں

کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

واقعہ ہفتے کے روز ملتان کے علاقے حسین آگاہی چوک کے قریب پیش آیا تھا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب کپ ْبازار کے ایک گودام میں آتش بازی کا سامان منتقل کیا جارہا تھا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ تین منزلہ عمارت گر گئی، جبکہ اس کے سامنے موجود چار منزلہ بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔ اس عمارت میں بھی آتش بازی کا سامان موجود تھا۔دھماکے میں 6 افراد موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔بعد میں ملبہ ہٹانے کے دوران ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ پولیس تھانہ کپْ میں دھماکے میں تباہ ہونے والی بلڈنگ کی مالکن پروین بی بی اور اس کے شوہر ذوالفقار سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ناقص سیکیورٹی پر ایس ایچ او تھانہ کپ کو معطل اور ڈی ایس پی حرم گیٹ صادق مہدی کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here