مرے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے پرعزم

Posted by on Jun 22, 2012 | Comments Off on مرے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے پرعزم

برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ اولمپکس مقابلوں میں اپنے ملک کی جانب سے سونے کا تمغہ جیتنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہے۔

اینڈے مرے نے ایک انٹرویو کے دوران لندن اولمپکس میں عمدہ کاررکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس ہمیشہ سے ہی ناقابلِ یقین ہوتے ہیں اور اس بار یہ لندن میں منعقد ہونے کی وجہ سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

اینڈے مرے وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں آئندہ ماہ ہونے والی لندن اولمپکس کے لیے برطانیہ کے ٹینس سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹینس کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان مرے لندن اولمپکس کے دوران ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

برطانوی ٹینس سٹار کے مطابق وہ اولمپکس کے شروع ہونے کا بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ مرے کے مطابق انہیں یاد ہے وہ بیجنگ اولمپکس کی تقریب میں شامل تھے جہاں کا ماحول بہت ہی ناقابلِ یقین تھا۔

انہوں نے مذید کہا کہ لندن اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے تمخہ جیتنا ان کا اہم ہدف ہو گا۔ واضح رہے کہ اینڈے مری چار سال قبل منعقد ہونے والی بیجنگ اولمپکس میں نمایاں کاررکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔

اینڈی مرے کو بیجنگ اولمپکس کے پہلے راؤنڈ میں تائیوان کے لو ین نے شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ برطانیہ کی ٹینس اولمپکس ٹیم نے سنہ اٹھارہ سو چھیانوے سے لے کر سنہ انیس سو چوبیس کے دوران سونے کے سولہ تمخے جیتے تھے۔

برطانیہ کی جانب سے سنہ انیس سو چھیانوے کے ایٹلانٹا اولمپکس میں آخری بار ٹم ہینمین اور نیل براڈ نے مردوں کے ڈبل مقابلوں میں کانسی کا تمخہ جیتا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here