مخدوم شہاب الدین کون ہیں؟

Posted by on Jun 21, 2012 | Comments Off on مخدوم شہاب الدین کون ہیں؟

پاکستان کی برسرِ اقتدار جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے والے مخدوم شہاب الدین کا تعلق سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی طرح جنوبی پنجاب سے ہے۔ وہ یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں ٹیکسٹائل کے وزیر کے عہدے پر فائز تھے اور اس کے علاوہ انہیں فائنانس اور صحت کے وفاقی وزیر بھی تھے۔

نہوں نے 1990 میں اس وقت پارلیمانی نشست جیتی تھی جب پورے پنجاب میں پیپلز پارٹی بری طرح ہار گئی تھی۔

 1993

میں وہ دوبارہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بینظیر بھٹو کی کابینہ میں انہیں سٹیٹ منسٹر فار فائنانس بنا دیا گیا۔

سنہ 2002 میں سابق فوجی جنرل پرویز مشرف کے دورِ اقتدار میں مخدوم شہاب الدین کو ان کے رشتہ دار مخدوم خسرو بختیار نے شکست دی۔ خسرو لندن سکول آف اکنامکس کے تعلیم یافتہ تھے۔

مخدوم شہاب الدین کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے ایک با اثر خاندان سے ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹیو کمیٹی کے رکن ہونے کے علاوہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جنوبی پنجاب کے صدر بھی ہیں۔

سنہ 2008 میں ایک مرتبہ پھر مخدوم شہاب الدین اپنے آبائی حلقہ سے الیکشن جیت گئے اور انہیں پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔ دسمبر 2009 میں انہیں وزیرِ صحت کا چارج بھی دے دیا گیا۔

دسمبر 2010 میں کابینہ میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کی گئی اور اس مرتبہ انہیں ڈیفنس پروڈکشن کا وفاقی وزیر بنایا گیا اور فروری 2011 میں ٹیکسٹائل کی وزارت بھی سونپ دی گئی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here