مختلف حملوں میں 5 امریکی فوجی اور 13 عراقی ہلاک

Posted by on Jun 07, 2011 | Comments Off on مختلف حملوں میں 5 امریکی فوجی اور 13 عراقی ہلاک

بغداد میں ایک حملے میں پانچ امریکی فوجی  ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام نے اس واقعے کی کوئی تفصلات فراہم نہیں کی ، لیکن عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب ایک امریکی مرکز پر کئی راکٹ برسائے گئے۔

یہ پچھلے دو برسوں میں یہ امریکی افواج پر مہلک ترین حملہ تھا۔

سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت میں پیر کو ایک خود کش کار بم حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سابق عراقی صدر صدام حسین کے دور میں تعمیر کیے گئے محلات کے کمپائونڈ کے بیرونی حصے سے ٹکرائی اور حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عراقی فوج کا ایک کرنل اور کئی اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز شہر میں ہونے والے بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  واضح رہے کہ دارالحکومت بغداد سے 130 کلومیٹر شمال میں واقع تکریت کا قصبہ سابق صدر صدام حسین کا آبائی علاقہ ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here