مائیکروسافٹ یئیمر کی نئی مالک

Posted by on Jun 27, 2012 | Comments Off on مائیکروسافٹ یئیمر کی نئی مالک

سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے دفاتر میں باہمی روابط کے لیے استعمال ہونے والی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ یئیمر کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر میں خریدنے کی تصدیق کر دی ہے۔

کمپنیوں میں ملازمین کے درمیان فیس بک کی طرز پر نیٹ ورکنگ کی اس ویب سائٹ کا آغاز چار سال قبل ہوا تھا اور اب اس کے پچاس لاکھ صارف ہیں۔

دنیا میں کئی بڑی کمپنیاں یئیمر استعمال کرتی ہیں جن میں گاڑیاں بنانے والے کمپنی فورڈ اور کاروباری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ڈیلوئٹ بھی شامل ہیں۔

مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ اس خریداری سے اس کے سافٹ ویئرز صارفین کے لیے مزید پرکشش بن جائیں گے۔

ونڈوز کی موجد کمپنی نے گزشتہ سال ’سکائپ‘ کو خریدا تھا اور مائیکروسافٹ اب اپنے آفس سافٹ ویئر اور دیگر پروگراموں اور سکائپ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کر رہی ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے خریدے جانے کے باوجود فی الحال یئیمر کی خدمات میں کسی قسم کی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یئیمر کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ سیکس کا کہنا ہے ’جب چار سال پہلے ہم نے یہ کمپنی شروع کی تو ہمارے عزائم بہت بڑی تھے‘۔

ان کے مطابق ’ہماری ایک سوچ تھی کہ سماجی روابط کے ذریعے ہمارے کام کرنے کے انداز میں کیسے تبدیلی لائی جائے۔ مائیکروسافٹ کے ساتھ مل کر ہم اس خواب کی طرف زیادہ تیزی سے بڑھ سکیں گے۔‘

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here