لیبیا: امریکی سفارتی مشن کے باہر بم دھماکہ

Posted by on Jun 07, 2012 | Comments Off on لیبیا: امریکی سفارتی مشن کے باہر بم دھماکہ

لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں امریکی مشن کے باہر ایک بم دھماکہ ہوا جس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ لیکن اس دھماکے سے اس ملک میں استحکام سے متعلق خدشات بڑھے ہیں جو تاریخ ساز انتخابات کی منصوبہ بندی کررہاہے۔

امریکی سفارتی دفتر کے قریب حملہ ،  سیکیورٹی فورسز نے برہم طرابلس کے اہم ایئرپورٹ پر قابض برہم مسلح افراد کو نکالنے کے بعد پروازیں دوبارہ بحال کیے جانے کے ایک روز بعد ہوا ہے۔

بن غازی میں بم دھماکہ ، لیبیا میں پہلے آزاد قومی انتخابات سے سے محض دوہفتے قبل ہوا ہے ۔ یہ انتخابات گذشتہ سال ایک عوامی تحریک کے نتیجے میں  سابق لیڈر معمر قذافی کی ہلاکت اور ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد منعقد ہورہے ہیں جو 1969ء سے حکومت پر قابض تھے۔

آسٹریلیا کے سفارت خانخے کے تجارتی شعبے کے سربراہ ڈیوڈ پچ من نے وائس آف امریکہ سے کہاہے کہ لیبیا میں رہنے والے غیر ملکیوں کو اب یہ سیکھ لینا چاہیے کہ یہاں  بدلتے ہوئے حالات کے مطابق کیسے رہنا ہے۔

 

دو  سو

ارکان پر مشتمل قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 19 جون کو کرائے جارہے ہیں۔ لیکن الیکشن سے قبل کشیدگی میں  اضافہ ہورہاہے ۔ قبائلی گروہوں اور عبوری حکومت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ اور تشدد کے واقعات کی بنا پر ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ الیکشن موخر کیے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here