لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مشاعرہ

Posted by on Jul 02, 2012 | Comments Off on لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مشاعرہ

پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والے احتجاج میں اب شاعر بھی شامل ہوگئے ہیں تاہم شعرا نے احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے اور مظاہرے کرنے کے بجائےاحتجاجی مشاعرے کا نرالہ اور دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے۔

 احتجاجی مشاعرے کا مقصد جہاں حکمرانوں تک اپنی بات پہنچانا تھی وہیں لوگوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے لیے پرامن طریقہ اختیار کیا جائے اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب میں پرتشدد احتجاج ہوا جس کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کےگھروں پر بھی حملے کیے گئے۔

 بجلی کی لوڈشیڈّنگ کے خلاف یہ احتجاجی مشاعرہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ہوا اور اس کا انتظام مقامی پریس کلب میں کیا گیا۔
بجلی کے بحران سے تنگ لوگوں نے ہر طرح سے احتجاج کر لیا ہے

ڈاکٹر اکرم عتیق نے بتایا کہ بجلی کی طویل بندش پر پرتشدد مظاہروں کے بعد ان کی ساتھیوں نے انہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پرامن احتجاج کرنے کے لیے احتجاجی مشاعرے کی تجویز دی۔

ہ گزشتہ دنوں ہونے بجلی کی لوڈشڈنگ کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے دفتر کونقصان پہنچایا تھا اس کے علاوہ مظاہرہ نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے دفتر پر بھی حملہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاجی مشاعرے میں شرکت کے لیے بائیس شعراء کو دعوت دی گئی تھی لیکن ’احتجاجی مشاعرہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ‘ کے عنوان سے ہونے والے مشاعرے میں چودہ شاعروں نے شرکت کی۔

بجلی کی لوڈشڈنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مشاعرے میں شعراء نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں اپنا کلام پیش کیا۔

ان کے بقول چار دنوں میں مشاعرے کا انتظامات کیے گئے اور احتجاجی مشاعرے میں شرکت کرنے والے تمام کے تمام شعراء کا تعلق ضلع وہاڑی سے تھا ۔

مشاعرے میں شرکت کرنے والے شاعروں کو اس بات کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنا کلام پیش کریں اور اس کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر انہیں شعر پڑھنے کی اجازت نہیں تھی۔

منتظمین کے مطابق احتجاجی مشاعرے کے دوران لوڈشڈنگ کی وجہ سے بجلی بند رہی اور شعرا نے ہاتھ والے پنکھے استعمال کیے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here