لنڈسے ہوٹل کے کمرے میں تھکاوٹ سے گر گئیں

Posted by on Jun 17, 2012 | Comments Off on لنڈسے ہوٹل کے کمرے میں تھکاوٹ سے گر گئیں

 

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ وہ لاس اینجلس میں نئی فلم کی شوٹنگ میں بہت کام کر رہی ہیں۔

’پچھلے چار دنوں میں پچاسی گھنٹے کام کیا اور ساری ساری رات شوٹنگ کی۔ ہو سکتا ہے کہ آپ تھکاوٹ کے باعث گر جائیں اور طبی عملے کے سات افراد آپ کے دروازے پر آئیں۔

پچیس سالہ ہالی وڈ اداکارہ کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ لنڈسے کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان سٹیو ہونگ کا کہنا تھا کہ اداکرہ کو تھکاوٹ ہو گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ آرم کر رہی تھیں اور جب وہ پندرہ جون کو اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلیں تو طبی عملہ بلایا گیا۔

طبی عملے کے حوالے سے لنڈسے نے ٹوئٹ میں مذاق کرتے ہوئے کہا ’امید ہے کہ وہ خوبرو ہوں گے نہیں تو بڑی ناامیدی ہو گی۔‘

لنڈسے ٹیلیویژن کی فلم میں کام کر رہی ہیں۔ یہ فلم اداکرہ ایلزبتھ ٹیلر اور اداکار رچرڈ برٹن کی محبت کے بارے میں ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here