لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے جاسوس کرنیوالے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو پکڑلیا

Posted by on Jul 08, 2012 | Comments Off on لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے جاسوس کرنیوالے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو پکڑلیا

 

لاہور … سروسز اسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں پکڑ کر کمرے میں بند کر دیاتاہم 2 گھنٹے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر آفتاب کے مطابق اسپیشل برانچ کا اہلکارسرفراز جاسوسی کیلئے ہاسٹل میں گھوم رہا تھا، اسے پکڑ لیا گیا اوربعد میں پولیس کی درخواست پر چھوڑ دیا۔ ان کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت نے جاسوسی کر کے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے، اسپیشل برانچ کے اہلکار کا سروس کارڈ پیر کو ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔ دوسری طرف اسپیشل برانچ کے کانسٹیبل سرفراز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ینگ ڈاکٹرز کے جنرل باڈی کے اجلاس کی رپورٹ لینے آیا تھا، ڈاکٹر وں نے اسے صرف کمرے میں بند رکھا، تشدد نہیں کیا ۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here