قومی مسائل کے حل کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر

Posted by on Jul 01, 2012 | Comments Off on قومی مسائل کے حل کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر

 

وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے اور ان کی حکومت آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

لاہور میں ہفتہ کو صحافیوں کے ایک وفد سے خطاب میں اُنھوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) سے مشاورت کے بعد ایک غیر جانبدار چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

’’ایک ایسی شخصیت (کو) الیکشن کمشنر ہونا چاہیئے جو (قانون کے مطابق) اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔ اس کا جھکاؤ نا ایک طرف ہو نا دوسری طرف، نا میرے ذہن میں (خدشہ) ہو کہ وہ میرے خلاف کچھ کر دے گا نا اپوزیشن کو اور کسی اور جماعت کو (یہ خوف) ہو۔‘‘

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر مشاہد اللہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ وزیرِ اعظم جوں ہی قائد حزب اختلاف سے اس سلسلے میں رابطہ کریں گے ان سے بات چیت کی جائے گی۔

’’ہم ان سے مذاکرات کریں گے اور (اُنھیں چاہیئے کہ وہ) اپوزیشن لیڈر کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے خط لکھیں یا قواعد کے مطابق رابطہ کریں۔‘‘

وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیرون ملک مقدمات کی بحالی کے لیے سوئس حکام کو خط لکھنے کا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں۔

’’بار بار تمام اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس وقت ہمیں وہ کام کرنا چاہیئے جو ہمارے ملک کے لیے بہتر ہو، ہمارے نظام کے لیے بہتر ہو … میں چاہتا ہوں کہ اس گرداب سے ہم نکل آئیں، پھر جس کے (حق) میں عوام فیصلہ کریں۔‘‘

پاکستان کی سپریم کورٹ نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کی بحالی کے لیے سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے نئے وزیر اعظم سے بھی جواب طلب کر رکھا ہے۔

رواں ہفتے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل سے کہا تھا کہ وہ 12 جولائی تک وزیرِ اعظم کے موقف سے عدالت کو آگاہ کریں۔

وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اس بارے میں قبل از وقت کوئی بیان نہیں دینا چاہتے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here