عمر اکمل اورحفیظ کوشوکاز نوٹس

Posted by on Jun 22, 2011 | Comments Off on عمر اکمل اورحفیظ کوشوکاز نوٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ اور عمراکمل کو میڈیا میں بیانات دینے پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں وضاحت طلب کرلی ہے۔
کراچی سے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق محمد حفیظ نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر انہیں کپتانی دی گئی تو وہ اسے اپنے لیے اعزاز سمجھیں گے۔
جبکہ عمر اکمل کا وہ بیان جس میں انہوں نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی خواہش ظاہر کی تھی انہیں نوٹس دینے کی وجہ بنا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کے انٹرویوز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اس سے قبل حال ہی میں پی سی بی نے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر شاہد آفریدی اور سلیکٹر محمد الیاس کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔
شاہد آفریدی پنتالیس لاکھ روپے جرمانے کے بعد این او سی حاصل کرکے انگلینڈ روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ انگلش کانٹی ہمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔
محمد الیاس کو شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیئے جانے پر معطل کیا جا چکا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کو بھی خواتین کوچ کی تقرری کے بارے میں بیان دینے پر وارننگ دے چکا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here