علی سلیم المعروف 'بیگم نوازش علی' گرفتار ہوگئے، ماں پر تشدد کا الزام

Posted by on Jun 06, 2011 | Comments Off on علی سلیم المعروف 'بیگم نوازش علی' گرفتار ہوگئے، ماں پر تشدد کا الزام

مبینہ طور پر شراب کے نشے میں ٹی وی اینکر اوراداکار علی سلیم عرف ‘بیگم نوازش علی ‘کو اپنی والدہ پر تشدد اور ان کی ناک کی ہڈی توڑ نے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کی والدہ فرزانہ سلیم نے اسلام آباد پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ان کے بیٹے علی سلیم نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ان پر تشدد کیا۔ تشدد کے باعث ان کے جسم پر اندرونی چوٹیں بھی آئیں۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ سے بھی یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ان پر تشدد کیا گیا ۔ اسلام آباد پولیس نے علی سلیم پر شراب نوشی کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم بارہ کہو تھانے میں بندہے۔ علی سلیم اپنی اس حرکت کے بعد میڈیا کے سامنے آنے سے گریز کرتے رہے۔

1980 میں پیدا ہونے والے علی سلیم کوبچپن ہی سے انکے مطابق ‘خاتون ‘ بننے کا شوق تھا ۔ ان کی وجہ شہرت نجی ٹی وی چینل “آج ” سے پیش کیا جانے والا ٹاک شو  بیگم نوازش علی بنا ۔اس شو میں ہر دفعہ کسی مشہور شخصیت ، سیاست دان ، اداکاراور کھلاڑی و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات مدعو کی جاتی تھیں۔

بیگم نوازش علی کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے انہیں کئی بار سخت تنقید کابھی سامنا کرنا پڑا۔ وہ بھارتی ٹیلی ویژن کے رئیلیٹی شو “بگ باس” کے سیزن فور میں بھی شرکت کر چکے ہیں ۔1995 میں ان کے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here