عراق میں تین امریکی فوجی ہلاک

Posted by on Jun 30, 2011 | Comments Off on عراق میں تین امریکی فوجی ہلاک

بدھ کے روز جنوبی عراق میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی اہلکاروں کے لیے دو سالوں کے دوران جون ہلاکت خیز مہینہ رہا ہے۔
جمعرات کو امریکی افواج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کے علاوہ دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اس ماہ 15امریکی فوجی عراق میں ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ مئی 2009 کے بعد سے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اتوارکو بھی امریکی افواج نے بتایا تھا کہ اس کے دو فوجی شمالی افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔
عراق میں اب بھی تقریبا پچاس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں لیکن واشنگٹن اور بغداد کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت یہ تمام فوجی 2011 کے آخر تک عراق سے چلے جائیں گے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here