عامر خان، آئی بی ایف ٹائٹل جیت گئے

Posted by on Jul 25, 2011 | Comments Off on عامر خان، آئی بی ایف ٹائٹل جیت گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے زیب جوڈا کو شکست دے کر آئی بی ایف ٹائٹل جیت گئے ہیں۔
عامر خان نے میچ کے پانچویں رانڈ میں زیب جوڈا کو چاروں شانے چت یعنی ناک آوٹ کر کے یہ اعزاز جیتا۔
ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے لائٹ ویلٹر ویٹ درجے کا یہ مقابلہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو لاس ویگاس میں منعقد ہوا۔
چوبیس سالہ عامر خان اپنے کیریئر کے چھبیس میں پچیس مقابلے جیت چکے ہیں۔
مقابلے کے پہلے رانڈ میں سے ہی عامر خان اپنے مدِمقابل باکسر پر حاوی نظر آئے اور ان پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ اس رانڈ میں عامر خان نے زیب جوڈا کی تھوڑی پر بجلی کی رفتار سے پنچ مارا۔
دوسرے راونڈ میں بھی باکسر عامر خان نے اپنے حریف پر حملے جاری رکھے تاہم تیسرے راونڈ کے آغاز پر زیب جوڈا نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہر کیا لیکن اسے زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ پائے۔
چوتھے رانڈ میں عامر خان کی جانب سے دائیں اور بائیں مکوں کے کامبی نیشن کی ترکیب سہ زیب جوڈا پریشانی میں مبتلا رہے اور اس وجہ سے رِنگ میں ان کی نقل و حرکت محدود ہو کر رہ گئی اور تابڑ توڑ حملوں کی وجہ سے زیب کا ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا۔
اس رانڈ میں زیب جوڈا کا فٹ ورک اچھا رہا لیکن وہ اپنے حریف پر حملے کرنے میں ناکام رہے اور یہ رانڈ بھی باکسر عامر خان کے نام رہا۔
پانچویں رانڈ میں عامر خان کے زیب جوڈا کی سر پر دائیں ہاتھ سے ایک زوردار مکے سے گر پڑے اور دوبارہ نہیں اٹھ سکے۔ یوں اس رانڈ کے دو منٹ اور سیتالیس سیکنڈ میں ہی عامر خان نے مقابلہ یک طرفہ کارکردگی کی بنا پر جیت لیا۔
اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ میں وہاں( مقابلے کے دوران) بہت اچھا محسوس کر رہا تھا، حریف باکسر نے ان پر چند ایک حملے کیے لیکن اس سے انھیں تکلیف نہیں پہنچی اور مجھے نہیں لگا کہ واقعی میں ایک مقابلے میں تھا، زیب جوڈا ایک اچھا فائٹر اور عظیم چیمپئن ہے، اور یہ ایک کم سخت مقابلہ نہیں تھا اور ایک اچھا پنچ تھا۔
باکسر ٹموتھی بریڈلی کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ  میرے خیال میں ٹموتھی بریڈلی کے ساتھ مقابلے سے خوفزدہ نہیں ہوں اور میں مقابلے کے لیے تیار ہوں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here