صدر کا اعلان پرخطر ہے۔ ایڈمرل مائیک مولن

Posted by on Jun 24, 2011 | Comments Off on صدر کا اعلان پرخطر ہے۔ ایڈمرل مائیک مولن

امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ایڈمرل مائیک مولن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ صدر اوباما کا افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان پرخطر اور ان کی اور اعلی امریکی کمانڈروں کی توقعات سے تیز ہے۔
صدر اوباما کے اعلان کے مطابق آیندہ برس ستمبر تک افغانستان میں موجود امریکی فوج کے ایک تہائی حصے کو واپس بلا لیا جائے گا۔

ایڈمرل مائیک مولن نے امریکی کانگرس کے ارکان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی حکمت عملی موثر ثابت ہو رہی تھی، القاعدہ اپنے گھٹنوں پر آ چکی تھی اور طالبان کی کارروائیوں کم ہو رہی تھیں۔
اسی دوران امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے حل ڈھونڈنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے اور طالبان سے ابتدائی نوعیت کے رابطے بھی ہوئے ہیں۔
جمعرات کو امریکی کانگرس کی آرمڈ سروس کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ وہ صدر کے اعلان کی کلی طور پر تائید کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مستحکم اور مضبوط پوزیشن سے انخلا کا اعلان کیا ہے۔ اخبار نے حکام کے حوالے سے کہا کہ وزیر خارجہ بھی افغانستان سے تیز تر انخلا کے حق میں نہیں تھیں۔
ایڈمرل مولن نے کہا کہ صدر کا اعلان ان کے جتنے خطرات کا وہ ابتدا میں سامنا کرنے کے لییتیار تھے اس سے زیادہ خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ قوت زیادہ وقت کے لیے ایک محفوظ متبادل تھا لیکن صرف یہ ہی سب سے زیادہ بہتر راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آخر میں صرف صدر ہی یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ خطرات کا کسی حد تک سامنا کیا جانا چاہیے اور ان کے خیال میں صدر نے ایسا ہی کیا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here