صدر زرداری کی رواں ہفتے روس روانگی

Posted by on Jun 19, 2012 | Comments Off on صدر زرداری کی رواں ہفتے روس روانگی

 

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سینٹ پیٹرزبرگ میں بین الاقوامی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے20 جون کو روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’’موثر قیادت‘‘ کے عنوان سے اس سال ہونے والے اجلاس میں صدر زرداری عالمی معیشت پر اثر انداز ہونے والے مسائل کے علاوہ علاقائی اورعالمی ایجنڈے کو فروغ دینے میں اُبھرتی ہوئی معیشتوں کے کردارکو اُجاگر کریں گے۔

اس فورم میں ہرسال دنیا بھر سے عالمی رہنما روس کے تاریخی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں اہم اقتصادی مسائل کی نشاندہی اور مل جل کراُن کا حل تلاش کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

روس میں قیام کے دوران وہ صدر ولادیمیر پوتن سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here