صدر آصف علی زرداری کی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن بیرسٹر رحمن چشتی سے ملاقات میں گفتگو

Posted by on Apr 12, 2012 | Comments Off on صدر آصف علی زرداری کی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن بیرسٹر رحمن چشتی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمان نہ صرف تاریخی دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بلکہ بعض واقعات کے نتیجہ میں پید اہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن بیرسٹر رحمن چشتی سے ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر رحمن چشتی سے کنزرویٹو پارٹی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھتو کے مشیر خصوصی کے طور پر فرائض بھی انجام دیئے۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ دوطرفہ تعلقات، وسیع تر سٹریٹجک مذاکرات، برطانیہ میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار، عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ، حالیہ علاقائی صورتحال اور یورپی یونین تک پاکستانی مصنوعات کی وسیع تر رسائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here