صدر آصف علی زرداری اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ملاقات

Posted by on Jul 02, 2011 | Comments Off on صدر آصف علی زرداری اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ملاقات میںدونوں کا شدت پسندی کے خاتمے اور خطے میں امن کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاقتجارت و کاروبار، دفاع، ترقی، تعلیم، صحت، سیکورٹی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو تقویت دینے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے گادہشت گردی مشترک
ہ دشمن ہے، دونوں ممالک کو اس لعنت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ صدارتی ترجمان  لندن ۔ یکم جولائی (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک شدت پسندی کے خاتمے اور خطے میں امن کے فروغ کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے جبکہ تجارت و کاروبار، دفاع، ترقی، تعلیم، صحت، سیکورٹی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو تقویت دینے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ دونوں رہنماں کے درمیان یہ اتفاق رائے جمعہ کو یہاں 10 ڈاننگ سٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران پایا گیا۔ جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے

 

 

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here