شہباز شریف نے احتجاجی کیمپ آفس راولپنڈی میں لگالیا

Posted by on Jun 30, 2012 | Comments Off on شہباز شریف نے احتجاجی کیمپ آفس راولپنڈی میں لگالیا

 

راولپنڈی… وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ آفس کا دائرہ ، وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راول پنڈی تک بڑھادیا ہے، انہوں نے راول پنڈی میں نالہ لئی ایکسپریس کے متروک منصوبہ کو فوری بحال کرنیکا حکم بھی دے دیا ہے ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے صبح سویرے ہی راول پنڈی کا دورہ کیا ، انہوں نے پہلے نالہ لئی ایکسپریس منصوبہ پر بریفنگ لی اور یہ منصوبہ بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے جلد بنانے کیلئے کمیٹی قائم کردی، یہ منصوبہ مشرف دور حکومت میں سابق وزیر شیخ رشید احمد نے تیار کرایا تھا جسے بعد میں روک دیا گیا، وزیراعلی پنجاب نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنے جاری احتجاج کیلئے ، لیاقت باغ میں کیمپ لگایا، یہاں مسلم لیگ نون کے مقامی عوامی نمائندے اور سرکاری عہدے داربلائے گئے تھے، وزیراعلی نے شہر کی ترقی کیلئے منصوبوں کا جائزہ لیا ،وزیراعلی کی موجودگی کی اطلاع پاکر شکایات لئے عوام بھی وہاں پہنچ گئے جہاں انکی سکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ، شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پنجاب میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ لگایا ہے تاکی حکمرانوں کے ضمیر کو ہلا سکیں، وزیراعلی نے کہاکہ ٹینٹ آفس کے بعد اب انکا اگلا قدم اس سے آگے ہوگا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here