شمسی ایئربیس خالی کرنے کا کہا دیا ہے۔وزیر دفاع چوہدری احمد مختار

Posted by on Jun 30, 2011 | Comments Off on شمسی ایئربیس خالی کرنے کا کہا دیا ہے۔وزیر دفاع چوہدری احمد مختار

وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ بلوچستان میں واقع شمسی ایئر بیس کو خالی کر دے جسے وہ ڈرون حملوں کے لیے استعمال کرتا تھا۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیردفاع احمد مختار نے کہا کہ دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکہ کے یکطرفہ اقدم سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کے اس فقدان کو بات چیت اور مشترکہ کاررائیوں کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔
کچھ ماہ قبل گوگل ارتھ پر بلوچستان میں واقع شمسی ایئر بیس پر امریکی ڈرون طیاروں کی دکھائی گئی تھیں۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کوئی امریکی اہلکار شمسی ایئر بیس پر موجود نہیں ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اپریل میں خبر دی تھی کہ لاہور میں سی آئی اے کے کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے بعد پاکستان نے امریکہ کو شمسی ایئر بیس کو خالی کرنے کا کہا تھا اور امریکی اہلکار وہاں سے چلے گئے ہیں۔ سی این این کے مطابق شمسی ایئر بیس امریکی ڈرون حملوں کے لیے انتہائی کارآمد تھا۔
اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن کی نگرانی کرنے والے وائس ایڈمرل ولیم میکریون کے خیال میں طالبان کے رہنما ملا عمر پاکستان میں ہی ہیں اور انہوں نے پاکستانی فوج سے کہا ہے کہ انہیں ڈھونڈا جائے۔
پاکستان وزیر دفاع احمد مختار سے جب ملا عمر کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا:اگر وہ پاکستان میں تھا بھی تو ایبٹ آباد کے واقعے کے بعد وہ پاکستان چھوڑ چکا ہوگا۔
وزیر دفاع احمد مختار نے کہا اتحادی سپورٹ فنڈ بند ہونے سے قبائلی علاقوں میں جاری دہشتگردوں کیخلاف جنگ اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عشروں سے پاکستان کے دفاعی نظریے میں مشرقی سرحدوں کو خصوصی اہمیت حاصل تھی لیکن نائن الیون کے بعد ساری دنیا بدل گئی اور پاکستان کو بھی اپنیدفاعی نظریے پر غور و غوص کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کے واقع کے بعد ملک میں فوجی قیادت میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آئی ایس آئی کے سربراہ نے پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہو کر استعفے کی پیشکش کی لیکن پارلیمنٹ نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ البتہ وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی شخصیت بھی ناگزیر نہیں ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here