شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ

Posted by on Jun 08, 2011 | Comments Off on شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ

قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں کم از کم پندرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حملہ بدھ کو تحصیل دتہ خیل کے علاقے شوال میں ہوا۔

اہلکاروں کے مطابق اس حملے کے دوران ڈرون طیارے نے زوئی کے علاقے میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ اس ٹھکانے پر پانچ میزائل فائر کیے گئے جس سے وہ ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اب تک پندرہ شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے خصوصا وزیرستان ایجنسی میں ڈرون حملوں میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے اورگزشتہ پانچ دن کے دوران یہ پانچواں تاہم شمالی وزیرستان میں ہونے والا پہلا حملہ ہے۔

اس سے قبل ہونے والے حملوں میں سے چاروں جنوبی وزیرستان میں ہوئے تھے جن میں شدت پسند رہنما الیاس کشمیری سمیت ستائیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here