شانگلہ میں مسلح شدت پسندوں حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک

Posted by on Jul 04, 2011 | Comments Off on شانگلہ میں مسلح شدت پسندوں حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں حکام کے مطابق نامعلوم مسلح شدت پسندوں کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
دریں اثنا شانگلہ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سوات نے قبول کی ہے۔
شانگلہ میں ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو صدر مقام الپوری سے تقریبا اٹھارہ کلومیٹر دور جنوب کی جانب چیکسر میں درجنوں مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
پولیس اہلکار کے مطابق حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس چوکی ایک خیمے میں قائم تھی اور پولیس کی حفاظت کے لیے وہاں کوئی کمرہ یا مورچہ موجود نہیں تھا۔
اہلکار کے مطابق خیمے میں آٹھ پولیس اہلکار موجود تھے اور حملے کے نتیجے میں چار اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری علاقے میں پہنچ گئی ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
بعض اطلاعات کے مطابق حملہ آور علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس پہلے بھی شانگلہ میں شدت پسندوں نے کئی پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شانگلہ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سوات نے قبول کی ہے۔
سوات طالبان کے ترجمان عمر احسن العربی نے بی بی سی کو ٹیلی فون کر کے بتایا کہ حملے کرنے والے ان کے ساتھی محفوظ مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق وہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پر مزید حملے کریں گے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here