سیمی فائنل کا کوئی دباؤ نہیں: رونالڈو

Posted by on Jun 27, 2012 | Comments Off on سیمی فائنل کا کوئی دباؤ نہیں: رونالڈو

پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان پر سپین کے خلاف یورو فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوئی دباؤ ہے۔

فٹبال کلب ریال میڈرڈ سے تعلق رکھنے والے ستائیس سالہ رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے آخری دو میچوں کے دوران اب تک تین گول کیے ہیں۔

رتگال کو رونالڈو سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ رونالڈو کا ان دو میچوں کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ میچ ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں دو گول کیے تھے۔

واضح رہے کہ پرتگال اور سپین یورو فٹبال ٹورنامنٹ دو ہزار بارہ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف مدِ مقابل ہوں گے۔

اس میچ کے بعد کرسٹیانو نے چیک ریپبلک کے خلاف فیصلہ کن گول کیا۔

یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق بدھ کی رات گیارہ بج کر پینتالیس منٹ پر کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سپین نے یورو فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران اب تک اپنے تمام میچ جیتے ہیں تاہم اس کا اٹلی کے خلاف کھیلا والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

پرتگال آخری بار سنہ دو ہزار چار میں لزبن میں منعقد ہونے والے کسی بڑے ٹورنامنٹ کے دوران فائنل میں پہنچا تھا تاہم اسے یونان نے فائنل میں شکست دی تھی۔

سپین نے ان میچوں کے دوران اب تک آٹھ گول کیے ہیں جبکہ ان کے خلاف صرف ایک گول ہوا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here