سپین کو امدادی پیکج کی ضرورت نہیں ہے

Posted by on Jun 07, 2012 | Comments Off on سپین کو امدادی پیکج کی ضرورت نہیں ہے

سپین کے وزیر خزانہ نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے کہ ان کا ملک بینکاری کے شعبے کے لیے یورو زون فنڈز سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گزشتہ چند دن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سپین فوری طور پر یورو فنڈز سے بیل آؤٹ پیکچ چاہتا ہے۔

سپین کے وزیر خزانہ لوئیس ڈی گنڈوس نے کہا کہ اس ضمن میں اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جب تک رواں ماہ کے آخر تک بینکوں کا آڈٹ مکمل نہیں ہو جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا ’عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف آئندہ ہفتے سے سپین کے بینکوں کا آڈٹ یا حساب کی جانچ پڑتال شروع کر رہا ہے اور اس ضمن میں مزید آزاد رپورٹس آئندہ دو ہفتوں تک مکمل ہو جائیں گی۔‘

تاہم ٹیکس ادا کرنے والوں کو مستقبل میں بینکوں کے مالیاتی بحران سے بچانے کے حوالے سے قانون کا نفاذ سال دو ہزار چودہ سے پہلے ممکن نہیں ہو گا۔

دوسری طرف اب بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ سپین کا بینکاری سیکٹر اتنا کمزور ہو چکا ہے اور اسے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنا ہی پڑے گا۔

سپین سرمایے کی کمی سے دوچار بینکاری سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے اسی ارب یورو حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

اس ضمن میں بدھ کو سپین کا اس وقت امتحان ہو گا جب وہ اپنے بیس ارب یورو کے بانڈ نیلام کرے گا۔

وزیر خزانہ لوئیس ڈی گنڈوس نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں نے آج سپین کے بینکوں میں مداخلت کرنے کے حوالے سے قطعاً کوئی بات نہیں کی ہے۔‘

یورپی اتحاد سے مدد کی درخواست کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا ’ہم مدد مانگنے کی کوئی تیاری نہیں کر رہے ہیں اور ہمارے پاس اپنا منصوبہ ہے۔

 

 

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here