سلیکٹر الیاس کی معطلی ختم

Posted by on Jun 30, 2011 | Comments Off on سلیکٹر الیاس کی معطلی ختم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد الیاس کی معطلی ختم کردی ہے۔
انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں بیانات دینے کے سلسلے میں محتاط رہیں۔
کراچی سے ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور نے بتایا کہ محمد الیاس کو شاہد آفریدی کی جانب سے ان پر کی گئی تنقید کا جواب میڈیا کے ذریعے دینے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے پر معطل کردیا گیا تھا ۔
ان کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے سلطان رانا اور شفیق احمد پاپا پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔
محمد الیاس نے کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ چونکہ شاہد آفریدی نے ان پر ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے لہذا ان کے پاس جواب دینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہ تھا۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں ٹی وی پروگرام میں شرکت کے لیے پی سی بی سے اجازت لینی چاہیے تھی۔
کمیٹی نے محمد الیاس کا موقف سننے کے بعد انہیں مستقبل میں محتاط رویہ اختیار کرنے کی وارننگ دی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے سفارش کی کہ ان کی معطلی ختم کرکے انہیں ان کے عہدے پر بحال کردیا جائے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے محمد الیاس پر اقرباپروری اور اپنے داماد عمران فرحت کی ٹیم میں شمولیت کے لیے اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
محمد الیاس نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے دھمکی آمیز انداز میں کہا تھا کہ وہ شاہد آفریدی سے خود ہی نمٹ لیں گے۔ بعدازاں ایک ٹی وی چینل پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ شاہد آفریدی کی خراب فارم کے سبب انہیں ورلڈ کپ کی ٹیم میں ہی شامل کرنے کے حق میں نہیں تھے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ جس پروگرام میں محمد الیاس شریک تھے اس میں سابق کپتان سلمان بٹ بھی شریک تھے جن پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر آئی سی سی دس سال کی پابندی عائد کرچکی ہے اور لندن کی عدالت ان کے علاوہ محمد آصف اور محمد عامر کے خلاف فوجداری مقدمے کی سماعت کرنے والی ہے۔نہ صرف یہ کہ بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ بھی اس ٹی وی پروگرام میں فون کے ذریعے گفتگو میں شریک ہوئیتھے۔
پنسٹھ سالہ محمد الیاس نے دس ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے لیکن1972 میں اپنےآخری دورے میں انہیں مبینہ طور پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اسوقت کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عبدالحفیظ کاردار نے فوری طور پر ٹیم سے الگ کرکے وطن بلانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here