سرکریک پر پاک بھارت مذاکرات

Posted by on Jun 19, 2012 | Comments Off on سرکریک پر پاک بھارت مذاکرات

 

پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری حدود میں سر کریک کے  تنازع کے حل پر دو روزہ مذاکرات کا آغاز پیر کو نئی دہلی میں ہوا۔

سر کریک علاقے کا بیشتر حصہ دلدلی یا پھر صحرائی ہے اور سرحدی تنازعے کی وجہ سے یہاں تیل و گیس کی تلاش کا کام ممکن نہیں ہے جب کہ دونوں ممالک کے ماہی گیر بھی اکثر اس علاقے میں متنازع سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں پکڑے جاتے ہیں۔

سر کریک کا تقریباً 100 کلومیٹر طویل علاقہ بحیرہ عرب کے قریب پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ اور بھارتی ریاست گجرات کے بیچ واقع ہے۔

تنازع سر کریک پر دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن ان میں اس تنازع کے حل سے متعلق کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

 

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here