سرکریک، سیاچن کے معاملے پر پاک بھارت مذاکرات

Posted by on Jun 12, 2012 | Comments Off on سرکریک، سیاچن کے معاملے پر پاک بھارت مذاکرات

پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری دفاع کے راولپنڈی میں سرکریک اور سیاچن کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔

آرمی چیف نے کہا تھا کہ سیاچن پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ایک مشکل ترین محاذ جنگ ہے اور اس پر دونوں ممالک کے بیش بہا اخراجات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاچن کا مسئلہ حل ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’سیاچن کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اور یہ کیسے حل کرنا ہے اس بارے میں دونوں ممالک بات چیت کریں۔ ایک وقت پر ہم اس معاملے کے حل کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن حل نہیں ہوا۔ ہمیں عوام کی فلاح کے لیے یہ معاملہ حل کرنا چاہیے۔‘

بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ دفاع اے کے انٹونی نے اتوار کو کہا کہ ان مذاکرات میں کسی اہم پیش رفت کی امید نہ رکھی جائے۔

’کسی قسم کے ڈرامائی اعلان یا فیصلے کی توقع ان مذاکرات سے نہ رکھی جائے کیونکہ یہ دونوں معاملات بہت حساس ہیں اور قومی سلامتی کے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ سیاچن کے معاملے پر بھارت کی واضح پالیسی ہے اور سیکریٹری دفاع پاکستان کو بھارت کی پوزیشن واضح کریں گے

ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی کریں گی جبکہ بھارتی سیکریٹری دفاع ششی کانت شرما ان مذاکرات میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے اپنے وفد کے ہمراہ اتوار کو اسلام آباد پہنچے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here