راجہ پرویز اشرف کی شاہ عبداللہ سے ملاقات

Posted by on Jul 17, 2012 | Comments Off on راجہ پرویز اشرف کی شاہ عبداللہ سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے پیر کو سعودی فرما رواں شاہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سعودی فرماں رواں نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو یقین دلایا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی اہمیت کے لحاظ سے یکساں ہے۔

شاہ عبداللہ کاکہنا تھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سعودی عرب توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھر پور مددکرے گا۔

جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق بھی شاہ عبداللہ کو آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور توانائی کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف دوروزہ دورے پر اتوارکوسعودی عرب پہنچے تھے ۔ان کا دورہ آج مکمل ہوگیا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here