دہشت گردی خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ

Posted by on Jun 07, 2012 | Comments Off on دہشت گردی خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم ’’ایس سی او‘‘ کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں پاکستانی صدر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے تمام ممالک کو باہمی تعاون کو بڑھانا ہوگا۔

اُنھوں نے کہا کہ افغانستان میں ’’ایس سی او‘‘ کا کردار خوش آئند ہے۔

’’افغانستان میں امن کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ محض عسکری کارروائی سے مسئلے کا حل ممکن نہیں۔‘‘

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اقتصادی ترقی اور علاقائی ممالک کی یکجہتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

’’منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ ہمارے خطے کے لیے ایک سنجیدہ مسئلے کے طور پر ابھرا ہے۔ اس لیے پاکستان نے (ایس سی او) ممالک کی انسداد منشیات کانفرنس کی میزبانی کی پیش کش کی ہے۔‘‘

صدر زرداری نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 38 ہزار پاکستانی شہری اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اس سے ملکی معیشت کو 70 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

سربراہ اجلاس سے خطاب میں مسٹر زرداری نے اعلان کیا کہ پاکستان ’’انسداد منشیات‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گا۔ صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ افغانستان اور عراق جنگ کے اثرات، عسکریت پسندی اور منشیات کے عدم پھیلاؤ ایسے مسائل سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون پر زور دیا گیا۔

 

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here