دو قبائلیوں کی ہلاکت: پاکستان کا افغان فوج پر الزام

Posted by on Jul 03, 2012 | Comments Off on دو قبائلیوں کی ہلاکت: پاکستان کا افغان فوج پر الزام

 

پاکستانی حکام نےالزام لگایا ہے کہ افغان فوجیوں نےپاکستان کی سرحد کے اندر داخل ہوکر دو مقامی قبائلی  افراد کو ہلاک  کردیا ہے۔

وزیرستان کا علاقہ، افغانستان پاکستان سرحد

​​
ایسو سی ایٹیڈ پریس نے افغان وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے اِس رپورٹ کی تردید کی ہے۔

حکومتی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ  پیر کے روزکم از کم 30افغان فوجیوں کی پاکستان کی نیم خودمختار قبائلی پٹی کے اَپر خرم علاقے میں مقامی لوگوں سےجھڑپ ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ  یہ فوجی شدت پسندوں کا پیچھا کرتے ہوئے افغان سرحد کی طرف سے پاکستان میں داخل ہوئے۔

 دریں اثنا،  افغان وزارت دفاع کے ترجمان فرمارز تمنہ  نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت پاکستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو  شکایت کرے گی،  اگر پاکستان نے،  اُن کے بقول،  اُس کے دیہات پر گولہ باری بند نہ کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کی واضح حد بندی نہ ہونے کے باعث یہ علاقہ طالبان اور القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، جہاں وہ  آزادی کے ساتھ ایک سے دوسرے ملک میں  آتے جاتے رہتے ہیں۔

حالیہ دنوں  کے دوران افغانستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ میں اضافہ آیا ہے،  ایسے میں جب دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے علاقے میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here