دوہری شہریت کی اجازت، مسودہ قانون منظور

Posted by on Jul 05, 2012 | Comments Off on دوہری شہریت کی اجازت، مسودہ قانون منظور

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت رکھنے سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے جلد ہی قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

دریں اثناء بدھ کو سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ کی دوہری شہریت رکھنے سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران حکمران اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی فرحت محمود خان اور سندھ اسمبلی کی رکن نادیہ گبول کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

اس بل میں کہا گیا ہے کہ جتنے بھی افراد ملک میں موجود ہیں جو دوہری شہریت رکھتے ہیں وہ نہ صرف انتخابات میں حصہ لے سکیں گے بلکہ دوہری شہریت بھی رکھ سکیں گے۔

دوہری شہریت رکھنے کے مسودے سے متعلق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور سمندر پار پاکستانیوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔

اس مسودہ قانون کے تحت کوئی بھی شخص جو دوہری شہریت رکھتا ہو وہ رکن پارلیمان بھی بن سکتا ہے۔

 دوہری شہریت کے بل میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے بارے میں کہا گیا ہے۔

اس بل کے کو پیش کرنے میں تیزی اُس وقت سے آئی جب سپریم کورٹ نے حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرنا شروع کر دی۔

حزب اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے بظاہر اس بل کی مخالفت نہیں کی جائے گی کیونکہ اُن کے کچھ ارکان پارلیمنٹ بھی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here