خوبصورت 'گوپیوں' کے' کرشن کنہیا '، سلمان خان

Posted by on Jun 08, 2011 | Comments Off on خوبصورت 'گوپیوں' کے' کرشن کنہیا '، سلمان خان

سلمان خان ان اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کے تقریبا تمام خوب صورت چہروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔ بھاگیہ شری،ایشوریہ رائے، کرشمہ کپور، سشمیتا سین ، رانی مکھرجی، مادھوری ڈکشت، پریانکاچوپڑا، پریتی زنٹا، کرینہ کپور، کترینا کیف ،آسین ، زرین اور سوناکشی۔۔غرض کہ کون سی ہیروئن ہے جس نے سلمان کے ساتھ کام نہ کیا ہو۔ اتنی لڑکیوں میں گھرے ایک اکیلے سلمان راجہ اندر نہیں تو بالی ووڈ کے کرشن کنہیا ضرور ہیں جن کے اردگرد خوب صورت ‘گوپیوں’ کی لائن لگی ہوئی ہے۔

سلمان نے فلمی اسکرین پر آتے ہی پہلا پریم رچایا بھاگیہ شری سے فلم میں نے پیار کیا میں۔ فلم بینوں نے بھی ان کے پیار کو خوب پروان چڑھایا یہاں تک کہ فلم سپر ڈوپرہٹ ہوگئی۔ فلم کے ساتھ ساتھ بھاگیہ شری اور سلمان کے قصے گھر گھر عام ہونے لگے۔ سلمان نے اس فلم سے کامیابی کو جو پرواز بھر ی وہ آج تک جاری ہے مگر بھاگیہ شری ۔۔ اچھے بھاگ رکھنے کے باوجود آگے نہ بڑھ سکیں اور دنیا کی بھیڑ میں گم ہوئیں۔
ایشوریہ اور سلمان ۔۔فلمی دنیا کی خوب صورت جوڑی کہلائی ۔ دونوں کی کیمسٹری ۔۔آف اسکرین بھی اور آن اسکرین بھی ۔۔۔شاندار تھی مگر یہ جوڑی بھی زیادہ دور تک ایک دوسرے کا ساتھ نہ دے سکی۔ ایشوریہ کو ابھیشیک لے اڑے جبکہ سلمان کرشمہ کپور کے ساتھ بیوی نمبر ایک میں مصروف ہوگئے۔ یہاں یہ مسئلہ درپیش ہوا کہ کرشمہ کو گووندا کے ساتھ نتھی کردیا گیا اور یوں سلمان ایک مرتبہ پھر اکیلے رہ گئے۔
پھر باری آئی سشمیتا سین کی ۔سین نے سلمان خان کے ساتھ کئی فلمیں کیں ، دونوں میں اچھی خاصی دوستی بھی تھی مگر اسی اثنا میں رانی مکھرجی کو بھی سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرنے کا موقع مل گیا ۔ رانی سے پہلے مادھوری کے ساتھ بھی سلمان خان نے بہت سارے جاندار کردار اداکئے۔
پریانکا چوپڑا،پریٹی زنٹا اور کرینہ کپور بھی سلمان خان کی ہیروئن بنیں اور کئی فلمیں محض ہیرو ہیروئن کے عشق کے سہارے آگے بڑھیں۔ سلمان کے سب سے زیادہ چرچے جس ہیروئن کے ساتھ ہوئے وہ کترینا کیف تھیں ۔ ان دونوں کی جوڑی کو لے کر کتنے فلمی اسکینڈل بنے اس کا اندازہ لگانا بھی بہت مشکل ہے ۔
سلمان کی پچھلے ہی جمعہ کو ریلیزہونے والی فلم ‘ریڈی’ میں آسین پہلی مرتبہ ان کے ساتھ آئی ہیں اگر دونوں کی کیمسٹری لوگوں نے پسند کی تو ہوسکتا ہے دونوں کو ایک ساتھ کئی فلمیں کرنے کو ملیں ۔ پہلی فلم کے حوالے سے زرین کا نام بھی سلمان کے ساتھ جڑ گیا ہے ۔ زرین نے فلم ویر میں پہلی مرتبہ سلمان خان کے ساتھ کام کیا تھا ریڈی سلمان کے ساتھ ان کی دوسری فلم ہے۔
اور ۔۔۔آخر میں وہ ہیروئن جو خود اپنی کامیابی سہرا سلمان خان کے سر باندھتی ہیں یعنی سوناکشی سنہا۔۔۔سوناکشی کہہ چکی ہیں آج وہ جس مقام پر بھی ہیں اس میں سلمان خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ فلم دبنگ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد اب جلد ہی دبنگ ٹو میں بھی دونوں ایک ساتھ اسکرین پر گاتے بجاتے نظر آئیں گے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here