خواتین فٹبال کا نیا چیمپیئن جاپان

Posted by on Jul 18, 2011 | Comments Off on خواتین فٹبال کا نیا چیمپیئن جاپان

جرمنی میں کھیلے جانے والے خواتین کے عالمی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نیامریکہ کو شکست دے کر عالمی کپ جیت لیا ہے۔
جاپان فائنل میں امریکہ کو پینلٹی ککس پر تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پہلا فاتح ایشیائی ملک بن گیا۔
جاپان کی جانب سے ساکی کوماگئی نے پینلٹی کک پر وننگ گول کیا۔
جاپان کی گول کیپر ایومی کئی ہاری نے امریکہ کی جانب سے مسلسل دو پینلٹی ککس روک کر اپنے ملک کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل ایلکس مارگن نے امریکہ کی جانب سے میچ کا پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
جاپان کی آیا میاما نیاپنی ٹیم کی جانب سیگول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
مقررہ وقت کے خاتمے پر میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔
امریکہ کی ایبے نے ایکسڑا ٹائم میں گول کر کے اپنے ملک کو ایک بار پھری برتری دلائی۔
جاپان نے امریکہ کے گول پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور ہومارے ساوا نے ایکسٹرا ٹائم ختم ہونے سے پہلیگول کر کے مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا۔
اس سے پہلے سینچر کو کھیلے جانے والے ایک میچ میں سوئیڈن نے فرانس کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے پر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
اس ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی فٹبال ٹیم اس سے پہلے دو مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیابی رہی تھی۔
فائنل سے پہلے جاپان اور امریکہ کے درمیان پچیس میچز کھیلے گئے جن میں سے بائیس میچوں میں امریکہ فاتح رہا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here