حکومت مخالف گرینڈ الائنس بننا چاہیے: نواز شریف

Posted by on Jul 04, 2011 | Comments Off on حکومت مخالف گرینڈ الائنس بننا چاہیے: نواز شریف

پاکستان میں حزب مخالف کی ایک بڑی جماعت مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے گرینڈ الائنس بننا چاہیے۔
لاہور سے ہمارے نامہ نگار عباد الحق کے مطابق مسلم لیگ نون کی تنظیم سازی کے حوالے سے ایک اجلاس کے بعد مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
ایم کیو ایم نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے انتخابات پر حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلاف کرتے ہوئے حکومت سے علیحدہ ہوگئی ہے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم سے پہلے حکومت کی ایک اور اتحادی جمعیت علما اسلام پہلے ہی حکومت سے الگ ہوچکی ہے۔
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کہا کہ اگر کوئی اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کرتی، قدم قدم پر دھوکہ دیتی ہے اور چالیں چلتی ہے اور یہ احساس ہونے پر کوئی اپوزیشن میں شامل ہورہا ہے تو اس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ آج بھی ان کی جماعت مسلم لیگ نون کے بعض سیاسی جماعتوں کے بارے میں تحفظات ہوسکتے ہیں لیکن حکومت سے نجات حاصل کرنے اور قومی ایجنڈے کو آگے بڑھنے کے لیے کسی مفاہمتی عمل میں کوئی راستے کا پتھر نہیں بننے دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ نون کے قائد نے کہا کہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے اگر گرینڈ الائنس بنتا ہے تو ضرور بننا چاہیے۔
نوازشریف نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ حکومت ڈورن طیاروں کو اڑنے کی اجازت بھی دیتی ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ ڈورن طیاروں کے حملے بند ہونے چاہیے۔ ان کے بقول کس کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here