حکومت ارسلان، ریاض کے خلاف کارروائی کرے

Posted by on Jun 15, 2012 | Comments Off on حکومت ارسلان، ریاض کے خلاف کارروائی کرے

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان، بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض اور اُن کے داماد سلمان احمد کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

میں وکیل تلاش کر رہے ہیں جو اُن کا مقدمہ لڑ سکے۔ کوئی بھی وکیل میرا کا مقدمہ لڑنے کو تیار نہیں ہے۔ “

 ملک ریاض

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملک ریاض کی طرف سے جمع کروائی گئی دستاویزات پر بھی سوال اُٹھائے ہیں اور کہا کہ ڈاکٹر ارسلان کے غیر ملکی دوروں پر جو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے اُس کے بارے میں دستاویزات پیش کی ہیں۔ تاہم عدالت نے کہا کہ اُنہیں جو بتیس کروڑ روپے سے زائد رقم نقدی کی صورت میں دی گئی ہے اُس سے متعلق دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ملک ریاض نے اپنے داماد سلمان احمد کا بیان حلفی بھی نہیں دیا۔

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ اس معاملے کو نیب یا وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کو بھجوائیں گے تو اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ معاملے کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب جسٹس میاں شاکراللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک ریاض کو توہین عدالت کے مقدمے میں دیے گئے نوٹس پر اُنہیں وکیل کرنے کے لیے سات روز کی مہلت دی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے حقائق جاننے کی کوشش نہیں کی۔ عدالت نے کہا کہ میڈیا کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے حقائق کو سامنے رکھ کر پروگرام کرنے چاہیے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیا ایسے لوگوں کے ہاتھوں استمال نہ ہو جو قانون کا احترام نہیں کرتے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ یو ٹیوب پر شاہین صہبائی کا انٹرویو ڈالنے کا مقصد عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہین صہبائی نے تسلیم کیا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف سازش کے لیے اُن کے بیٹے کو استعمال کیا گیا۔

بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ وکیل تلاش کر رہے ہیں جو اُن کا مقدمہ لڑ سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی وکیل اُن کا مقدمہ لڑنے کو تیار نہیں ہے۔ ماہر قانون اعتزاز احسن نے ملک ریاض کا مقدمہ لڑنےسے انکار کردیا ہے۔ اس مقدمے کی سماعت اکیس جون تک کے لیے ملتوی کردی۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے اس از خودنوٹس سے متعلق فیصلہ سُناتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں رشوت دینے، بھتہ خوری اور جعلسازی کی دفعات کے مطابق کارروائی کرکے سزا دی جاسکتی ہے۔ عدالت نے صحیح بخاری حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں۔

عدالت نے ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام یا اس معاملے کو قومی احتساب بیورو یعنی نیب کو بھیجنے سے متعلق درخواست مسترد کردی

بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض نے الزام عائد کیا تھا کہ اُنہوں نے اپنے اور بحریہ ٹاؤن کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات میں ریلیف حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹر ارسلان کو چونتیس کروڑ روپے دیے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here