جمہوریت کو پٹڑی سے نہیں اترنے دیا جائے گا، وزیراعظم گیلانی

Posted by on Jun 19, 2012 | Comments Off on جمہوریت کو پٹڑی سے نہیں اترنے دیا جائے گا، وزیراعظم گیلانی

 

صوبہ خیبر پختون خواہ کے دوسرے بڑے شہر مردان میں ہفتہ کو ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کی حکومت آتے ہی اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی گئی تھیں لیکن انھیں عوام کی حمایت سے ناکام بنا دیا گیا۔

اُنھوں نے کہا کہ اس وقت بھی جمہوریت کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ ’’ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں جو غیر جمہوری قوتیں ہیں ہم انھیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘۔

وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ ان کی حکومت اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے اور موجودہ دور میں 1973ء کے آئین کو بحال کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت صوبہ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے بلوچ عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے  لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل ہفتہ کی صبح سول سروس اکیڈمی لاہور میں سرکاری افسران کی ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی نے کہا تھا کہ 1973ء کے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کر کے وفاق کو مضبوط کیا گیا ہے کیوں کہ آئین میں کی جانے والی ترامیم سے صوبوں کو زیادہ خودمختاری دینے اور ان کو اختیارات کی منتقلی سے وہ حقیقی معنوں میں بااختیار ہو گئے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here