جاپانی وزیر اعظم اگست میں استعفی دے دیں گے

Posted by on Jun 22, 2011 | Comments Off on جاپانی وزیر اعظم اگست میں استعفی دے دیں گے

جاپان میں حکمران جماعت کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف کے مابین معاہدے کے تحت وزیر اعظم نا تو کان اگست کے اواخر تک اپنیعہدے سے استعفی دے دیں گے۔خبررساں ایجنسی کیوڈو نے ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے ایک سینیئر رہنما کے حوالے سے کہا ہے کہ مسٹر کان دوسرے اضافی بجٹ اور خسارہ پورا کرنے کے لیے بانڈز کے اجرا سے متعلق آئینی مسودے کی پارلیمان سے منظوری کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔حکومت جولائی میں دوسرے اضافی بجٹ کی پارلیمان سے منظوری چاہتی ہے تاکہ مارچ 11 کو آنے والے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے اضافی امدادی اقدامات کے لیے رقم مہیا کی جا سکے۔حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کو حزب اختلاف کی حمایت اس لیے درکار ہے کیوں کہ اسے پارلیمان کے ایوان بالا یا سینیٹ میں اکثریت حاصل نہیں جو آئینی مسودوں کو مسترد کر سکتا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here