بیٹی کو زندہ دفن کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

Posted by on Jul 15, 2012 | Comments Off on بیٹی کو زندہ دفن کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

 

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں نومولود بیٹی کو مبینہ طور پر زندہ دفن کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق خانیوال کے ایک گاؤں میں چاند خان نامی شخص نے جمعرات کو پیدا ہونے والی اپنی بچی کو ’’زندہ دفن‘‘ کر دیا تھا اور اس کا موقف تھا کہ بچی ’’بدصورت‘‘ تھی اور اس کی شکل بگڑی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس شخص نے اپنی بچی  کو مردہ قرار دیتے ہوئے اس کے جنازے کے لیے لوگوں کو جمع کیا مگر اسی دوران بچی نے رونا شروع کر دیا جس پر لوگوں سے اسے نومولود کو اسپتال لے جانے کو کہا مگر وہ اسے قبرستان لے جا کر دفن کر آیا۔

بعض اطلاعات کے مطابق چاند خان پر الزام ہے کہ اس نے بچی کی پیدائش کے بعد ڈاکٹروں سے اسے زہریلا انجیکشن لگانے کے لیے بھی کہا مگر ڈاکٹروں سے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here