بھارت نے ریویو سسٹم کے استعمال کی تجویز رد کر دی ہے۔

Posted by on Jun 12, 2011 | Comments Off on بھارت نے ریویو سسٹم کے استعمال کی تجویز رد کر دی ہے۔

بھارت نے جولائی میں ہونے والی انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں امپائرنگ ریویو سسٹم کے استعمال کی تجویز رد کر دی ہے۔
اس سسٹم کے نفاذ کے لیے فریقین کا راضی ہونا لازمی ہے لیکن بورڈ آف کرکٹ فار کنٹرول اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس نظام پر اعتراض کردیا ہے۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی سی سی آئی کے مقف کی تصدیق کی ہے۔
امپائروں کے فیصلوں کا ریویو سسٹم گذشتہ ایشز سیریز اور ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ میں نافذالعمل تھا جبکہ اس نظام پر انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی موجودہ سیریز میں بھی عمل کیا جارہا ہے۔

تاہم اس سال کے شروع میں ورلڈ کپ کی فاتح بھارت مستقل اس سسٹم کے استعمال کے خلاف ہے جس کی مدد سے نئی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امپائروں کو فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

فیصلے کا ریویو سسٹم اختیاری ہے اور عالمی کرکٹ کونسل اس نظام کو بین الاقوامی کرکٹ میں وسیع پیمانے پر استعمال کرنے کے لیے اِسے زیرِ بحث لانا چاہتی ہے۔

بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی موجودہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جو اپنے چار میچوں کی سیریز اکیس جولائی سے لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف شروع کرنے جارہی ہے۔

یہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا دو ہزارواں جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے مابین سوواں ٹیسٹ میچ ہوگا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here